اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایس آئی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی سی آئی اے کی طرف سے پشاور جیل پر حملہ کر کے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے فرار کی ناپاک سازش ناکام بنا دی، دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف۔
پاک سرزمین پر امریکی سی آئی اے کی ناپاک سازش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس آئی نے عظیم اقدام اٹھاتے ہوئے پشاور سنٹرل جیل توڑ کر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو فرار کرانے کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔
یہ انکشاف دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ روسی میڈیا کے حوالے سے انکشاف میں سامنے آیا ہے۔ پروگرام میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کیلئے امریکی مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔