آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

Published On 22 July,2024 07:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیئے، عبدالاحد ایڈووکیٹ نے راجہ ارسلان ایڈووکیٹ کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں پی ٹی اے اور دیگر اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، فون ٹیپ کرنا کسی بھی شہری کی پرائیویسی میں مداخلت کے مترادف ہے۔