تفصیلات نہ دینے والے وزراء کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزراء کو کام سے روکنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات نہ دینے والے وزراء کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا
الیکشن کمیش کی جانب سے جاری کردی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک آپ کو کام سے روک دیا جائے، نگراں وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ، 6 وفاقی وزراء تفصیلات دے چکے ہیں، پنجاب کے 2 اور سندھ کے ایک نگراں وزیر نے تفصیلات فراہم کی ہیں، عہدہ سنبھالنے کے 3 روز میں اپنے اور زیرکفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات دینا تھیں۔