ملتان: (دنیا نیوز) نواحی علاقے مظفر آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث پٹرول کی ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، دکان میں موجود 12 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
ملتان کے نواحی علاقے مظفر آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث پٹرول کی ایجنسی میں آگ لگنے سےدکان میں کام کرنے والا 12 سالہ بچہ جھلس گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے وقت پٹرول کی ایجنسی میں 12 سالہ عمیر نامی بچہ کام کر رہا تھا جو جھلس گیا، ریسکیو 1122 کا کہنا کہ بچے کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا تھا جس کی وجہ سے موقع پر ہی اسکی موت واقع ہوگئی۔