مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پیپلز پارٹی کے رہنماء مراد علی شاہ نے دوسری مدت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، بختاور بھٹو زرداری، فریال تالپور، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز شریک ہوئے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔