وفاقی کابینہ مزید پھیل گئی، 5 وفاقی وزراء نے صدر مملکت سے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ مزید پھیل گئی، 5 وفاقی وزراء نے صدر مملکت سے حلف اٹھالیا

علی امین گنڈاپور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر جبکہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف  اٹھایا۔ محمد میاں سومرو کو نجکاری، علی امین گنڈاپور امور کشمیر و گلگت بلتستان اور اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ اس وقت 32 ارکان پر مشتمل ہے، توسیع کے بعد تعداد 38 ہو گئی، جن میں 24 وفاقی وزرا، 6 وزرائے مملکت جبکہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔