اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ارکان کو منی بجٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ لگژری گاڑیوں کے علاوہ کسی چیز پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ اپوزیشن منی بجٹ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ منی بجٹ میں بر آمدات میں اضافے کے لئے تجاویز پیش کی ہیں۔
اسد عمر کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ یہ منی بجٹ بنیادی طور پر اقتصادی اصلاحات کا پیکج ہے۔ ہمارا مقصد سرمایہ کار اور کاروباری طبقے کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔