اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیر بجٹ منظور کرانے کی غلطی نہ کرے، حکومت شاید اس بات پر قائم ہے کہ طاقت کے ذریعے معاملہ حل کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کے مسئلے کے حل کے لئے تجاویز دے دیں، موجودہ حالات میں اتحاد کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے، بجٹ منظوری کا کوئی مسئلہ نہیں، معاملے کے حل کے لئے حکومت سے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کوشش ہے کہ اتحاد قائم رہے، بدقسمتی سے ایک واقعہ ہوگیا جس پر معاملہ اٹھا ہے، کوئی چوہان کا معاملہ اٹھا رہا ہے کوئی کچھ اور مسائل اٹھا رہے ہیں، کوشش ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے واقعے کو حل کیا جائے۔