پاکستان کے آن لائن اور آن آرائیول ویزا کا جدید نظام تیار

Last Updated On 12 March,2019 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا نے تین ماہ کی مختصر مدت میں ای ویزا سہولت کیلئے نظام تیار کیا۔ پاکستانی آن لائن ویزا سسٹم امریکی اور برطانوی نظام کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ویزا حصول کا عمل تین مراحل میں فوری طور پر مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ویزا فیس، درخواست اور دستاویزات آن لائن جمع ہوں گی، دوسرے مرحلے میں ویزا کی کارروائی اور تیسرے مرحلے میں ویزا کا اجرا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 175 ممالک کے شہریوں کو پاکستان کے آن لائن ویزا کی سہولت ملے گی۔ جرمنی، اٹلی، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت 50 ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ویزا ملے گا۔

اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، مالٹا، کویت اور جاپان بھی شامل ہیں۔ بزنس ویزا حاصل کرنے والے ممالک میں برازیل، کینیڈا، چین، ڈنمارک اور فرانس شامل ہیں۔
 

Advertisement