اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب پیشی کے بعد کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت سے نہیں ڈرتے، میرا احتساب ایک سال سے بھی کم عمر سے شروع کر دیا گیا، آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے۔
اسلام آباد میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت سے نہیں ڈرتا، ان کا مقابلہ کریں گے۔ آئین کی بالادستی پر یقین کرتے ہیں، میں بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور ذوالفقار بھٹو کے نظریئے پر ڈٹا ہوا ہوں، ہر کالے قانون کو آئین کے ذریعے ختم کریں گے۔ اس کیس میں بلایا گیا جب میں صرف ایک سال کا تھا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، کالعدم تنظیم سےتعلق پر3 وزرا کوفوری فارغ کیا جائے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری کو جعلی اکاونٹس کیس میں آج نیب آفس راولپنڈی طلب کیا گیا تھا جس میں انھیں بیان ریکارڈ کروانے اور سوالنامہ تھمانے کے بعد واپس جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔