لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے ماڈل ٹاؤن سانحے کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، پہلی بار نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا گیا، غیر جانبدار تحقیقات ہوئی، نواز شریف کی صحت کیس کے فیصلے تک ٹھیک رہنی چاہیئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ترکی سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی سے تو مطمئن ہیں لیکن جیسے ہی عدالتی فیصلے کا پتہ چلا کہ جے آئی ٹی کو روک دیا گیا ہے وطن واپس آگیا۔ انہوں نے کہا انصاف کے لیے اگر سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کریں گے، یہ واحد جے آئی ٹی تھی جس نے نواز شریف، شہباز شریف سمیت تمام فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے اور میرٹ پر تحقیقات کیں، اب اگر میرٹ پر جے آئی ٹی بنی ہے تو لیگیوں کو تکلیف کیا ہے۔
نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کہ دعا ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے فیصلے تک صحت مند رہیں۔