لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر طاہر القادری وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا اور بے گناہ اسیران کیلئے کچھ نہیں بدلا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو مبارک ہو، ان کے نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہوگیا۔ سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کیلئے آزاد ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتیں۔
انہوں نے کہا کہ قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ قتل عام پر پرامن احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔ ساڑھے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف نہیں ملا۔ یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کیلئے برابر ہے؟