لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کا معاملہ، سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا دیا۔
سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انھوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ میاں شہباز شریف نے 45 منٹ تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
جے آئی ٹی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے سوال کرے گی، ٹیم کوٹ لکھپت جیل جا کر نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرے گی۔