لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، جے آئی ٹی نے پیر کو سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طلب کرلیا، سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر 4 جنوری 2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کیں اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لی اور پھر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات اور بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
جے آئی ٹی پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیگی۔