لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی سست روی کا شکار ہے، 27 دن گزرنے کے باوجود ابتدائی کارروائی ہی شروع نہ ہوسکی، شہباز شریف کو اب تک طلب کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا جبکہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو 19 جنوری کو طلبی نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن وہ بھی طلبی کے باجود پیش نہ ہوئے۔
واقعے میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی جے آئی ٹی نے ابھی تک سمن جاری نہیں کیے جبکہ ابھی تک صرف عوامی تحریک کے رہنما ہی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے۔