اسلام آباد: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے نواز شریف کا بیان بھی قلمبند کرلیا۔ جے آئی ٹی حکام نے 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر ارکان 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں رہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا جو سوال پوچھے گئے اپنی معلومات کے مطابق درست جواب دے دیئے۔
جے آئی ٹی نے اس سے پہلے پیر کے روز نواز شریف کے چھوٹے بھائی سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بیان قلمبند کیا تھا۔