لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حنیف عباسی کی ایفی ڈرین سکینڈل میں ضمانت پر رہائی کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں لیگی رہنما حنیف عباسی کو پچاس پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والا حکم نامہ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔ حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا معطلی کے بعد ضمانت کا جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔
حنیف عباسی کی ضمانت منظور ہونے کے تحریری حکم پر روبکار بنائی جائیگی۔ یہ روبکار بذریعہ اڈیالہ جیل لاہور کی کیمپ جیل کو موصول ہوگی۔