سپورٹ کرنے پر پرستاروں کا شکر گزار: اسد عمر کا ٹویٹ

سپورٹ کرنے پر پرستاروں کا شکر گزار: اسد عمر کا ٹویٹ

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ وہ ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گزشتہ دو دنوں میں انہیں سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد سپورٹرز ہیں جو نظریاتی طور پر تحریک انصاف کا دفاع کر رہے ہیں، یہ سپورٹرز کا جذبہ ہے جس نے عمران خان اس کی ٹیم کو طاقت دی، اللہ تعالی آپ سب پر اپنا کرم کرے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ایک با پھر اسد عمر کو توانائی کی وزارت کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے دوبارہ مسترد کر دیا، اب وہ زیادہ وقت پارلیمنٹ کے سیشن، پارٹی کے اہم اجلاسوں اور حلقے میں گزاریں گے۔