لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 13 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی۔ احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کیا عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس آ گیا ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا حتمی رپورٹ جیسے ہی تیار ہوگی پیش کر دیں گے۔ عدالت نے پوچھا رپورٹ تیار ہوئی یا نہیں ؟ نیب نے کہا کہ حتمی تفتیشی رپورٹ تیار نہیں ہوئی، جیسے ہی تیار ہوئی پیش کر دیں گے۔
احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ ریفرنس تیار نہیں کرتا تو ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، آئندہ سماعت پر تفتیش کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔