آرمی چیف سے نئے جاپانی سفیر کی ملاقات،تعلقات کے فروغ پر اتفاق

آرمی چیف سے نئے جاپانی سفیر کی ملاقات،تعلقات کے فروغ پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے پاک جاپان تعلقات کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جاپان کے سفیر نے خطے میں تنازعات سے بچاؤ کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا۔