ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا: ایف بی آر

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا: ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک اس حوالے سے ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا۔ پرائز بانڈ رجسٹرڈ ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا فراہم کر دیں گے۔