عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا: مریم اورنگزیب

عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا: مریم اورنگزیب

یاد رہے حکومت نے ماہ اگست کیلئے پٹرول 5 روپے 15 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے، لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا کر دیا۔

پٹرول 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 112 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 117 روپے 83 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 126 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 132 روپے 47 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 88 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 97 روپے 52 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 98 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 103 روپے 84 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔