فردوس عاشق اعوان کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیان کا خیر مقدم

فردوس عاشق اعوان کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیان کا خیر مقدم

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کشمیر متنازع علاقہ ہے، حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ممکن ہے، انتونیو گٹریس کا بیان پاکستان کی سفارتی فتح ہے، انتونیوگٹریس نے وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائیدکی، وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔