بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا،ایل او سی پر گولہ باری،2 شہری شہید

بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا،ایل او سی پر گولہ باری،2 شہری شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج نے مارٹر اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوئے۔ شہدا میں 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں۔ شہید ہونیوالے دونوں بزرگ شہری گاؤں نگرائی کے رہائشی تھے۔

پاک فوجی کی جانب سے گولہ باری کرنے والی چوکیوں پر بھرپور جوابی وار کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق 2 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔