بلاول اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں: فردوس عاشق

بلاول اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں: فردوس عاشق

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں۔ غیرتمند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہو گا۔ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں۔ ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ، نانی پر مقدمات بنائے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟ مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔ بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی، آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔