بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ، بچی سمیت 2 افراد شہید

بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ، بچی سمیت 2 افراد شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیکرون سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ بچی نوشین شہید جبکہ 3 شہری زخمی ہوئے۔