زیر حراست ملزموں کی تشدد سے ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم

زیر حراست ملزموں کی تشدد سے ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر حراست ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، ماورائے قانون کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تشدد جیسے غیر انسانی فعل کی اجازت قانون نہیں دیتا۔ قانون کے رکھوالوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ ایس پی ہوگا۔