لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آج شام لاہور میں اہم ملاقات کر رہے ہیں جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے، ملاقات کے دوران اسلام آباد میں مجوزہ لاک ڈاون پر بھی بات ہو گی۔
مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن آج شام 7 بجے شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کریں گے جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کو درپیش چیلنجز پر بات چیت ہو گی۔
اس دوران اسلام آباد لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی بات ہو گی جبکہ مستقبل میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنانے سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔