وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی، ملک کی مشرقی اور مغربی سرحد، کنٹرول لائن کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اقدام کے بعد کے حالات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پوری قوت کیساتھ لڑیں گے۔ بھارت کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا۔

ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔