وزیراعلیٰ بلوچستان کا زلزلہ سے جانی اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ بلوچستان کا زلزلہ سے جانی اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے پیغام میں زلزلے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں منگل کی سہ پہر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا سن کر رنج ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ متاثرین کو اس قدرتی آفت کا ہمت اور حوصلہ کے ساتھ سامنا کرنے کی توفیق عطا کرے اور ہمارے ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔