'وزیراعظم آج دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنیں گے'

Last Updated On 27 September,2019 01:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنیں گے، عمران خان اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کیے گئے وعدے یاد دلائیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے خطاب سے کشمیر کاز نئی قوت سے دنیا کے سامنے آئے گا، وزیراعظم کشمیریوں کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے، وزیراعظم کشمیریوں کے جذبات عالمی برادری تک پہنچائیں گے، دنیا کو کشمیر کے مظلوموں کا ساتھ دینا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کشمیریوں کی سب سے زیادہ توانا آواز بنے، وزیراعظم کی آواز آج نگر نگر سنائی دے رہی ہے۔
 

Advertisement