پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملیحہ لودھی کو مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چار سال تک ملک کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے محنت اور لگن سے اقوام متحدہ میں ملک کیلئے خدمات انجام دیں، ان کو کامیابی سے مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
On the completion of her tenure as Pakistan s Ambassador to UN, I would like to extend my gratitude to Ambassador @LodhiMaleeha for serving her country with utmost dignity, diligence and honour. Wish her all the very best with her future endeavours.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) October 1, 2019
ملیحہ لودھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نئے مندوب منیر اکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے لیے جو تعریف ملی اس پر خوشی ہے۔ خواہش تھی کہ وزیراعظم کے کامیاب دورے پر سفارتکاری کی میعاد ختم ہو۔ اہم عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی پر وہ شکر گزار ہیں۔