راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی معیشت کے ساتھ جڑی ہے، ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی، صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی، حکومتی اقتصادی ٹیم، معروف تاجر رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا حکومت کی معاشی ٹیم اور کاروباری برادری میں بات چیت ایک اچھا شگون ہے، سرکاری اور نجی اداروں میں تعاون سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
Sequel to discussions and seminars on ‘Interplay of economy and security’, a concluding session of stake holders hosted by COAS was held at Army Auditorium. Govt economic team and businessmen of the country participated. (1of2). pic.twitter.com/zbwf8kL3WR
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 3, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ خوشحالی قومی سلامتی کی ضروریات پوری کرنے اور معاشی ترقی سے ہی آسکتی ہے، سیمینار کرانے کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام فریقین کو ایک پیج پر لانا ہے، حکومتی ٹیم نے کاروباری برادری کو دی گئی سہولیات کے بارے میں بتایا، حکومتی ٹیم نے قومی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کاروباری برداری نے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں، کاروباری برداری نے حکومتی اصلاحات پر عملدرآمد میں تعاون کا یقین دلایا، کاروباری برادری نے ملکی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا بھی یقین دلایا۔