اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن آج پاکستان کے 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، 2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
برطانوی شاہی جوڑا نور خان ایئربیس پر پہنچے گا جہاں ان کا ریڈ کارپٹڈ استقبال کیا جائے گا۔ وفاقی وزرا، دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے۔ نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے، 15 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی۔