بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

بلاول بھٹو نے مولانا سے استفسار کیا کہ میں آزادی مارچ میں کہاں سے شرکت کروں؟ جس پر مولانا نے بلاول بھٹو کو سکھر سے آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیاں آزادی مارچ سے پہلے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول کا کہنا تھا کہ میں کل یا پرسوں لاڑکانہ آ رہا ہوں، وہیں ملاقات کریں گے۔