تازہ ترین
  • بریکنگ :- امام حسینؓ کی عظیم قربانی تاریخ عالم کادرخشاں باب ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
  • بریکنگ :- شہداکی قربانی رہتی دنیاتک مظلوم قوموں کوحوصلہ دیتی رہےگی،پرویزالہٰی
  • بریکنگ :- شہدائےکربلاکی لازوال قربانیاں سب کیلئےمشعل راہ ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
  • بریکنگ :- یوم عاشورہمیں حق کی راہ میں عزیزترین رشتوں کی قربانی کادرس دیتاہے،فیاض چوہان
  • بریکنگ :- امام حسینؓ نےیزیدسےٹکراقتدارکیلئےنہیں لی تھی،فیاض الحسن چوہان
  • بریکنگ :- عظیم ترین قربانی حق وباطل کافرق واضح کرنےکیلئےتھی،فیاض چوہان
  • بریکنگ :- یوم عاشورامام حسینؓ کی لازوال قربانی اورشہادت کادن ہے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- نواسہ رسولؐ کی شہادت تاریخ اسلام کاالمناک ترین باب ہے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ظالمانہ حکومت کیخلاف صدائےاحتجاج شہادت امام کادرس ہے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- کربلامیں امام حسینؓ اوران کارفقانےجرات کی تاریخ رقم کی،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- یوم عاشورشہدائےکربلاکی عظیم قربانیوں کی یاددلاتاہے،ہاشم ڈوگر
  • بریکنگ :- یوم عاشوربھائی چارےاورامن واتحادکاپیکرہے،وزیرداخلہ پنجاب
  • بریکنگ :- واقعہ کربلاظلم کیخلاف ڈٹ جانےکاسبق دیتاہے،وزیرداخلہ پنجاب
  • بریکنگ :- واقعہ کربلاامت مسلمہ کیلئےمشعل راہ ہے،وزیرداخلہ پنجاب

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا امکان

Last Updated On 27 October,2019 09:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا۔ آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی بھی سفارش کی ہے۔ انھیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ہسپتال منتقلی کے بعد داخل کیے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔