عمران خان جیسے لوگ تاریخ بنایا کرتے ہیں: نوجوت سدھو کا وزیراعظم کو خراج تحسین

Last Updated On 09 November,2019 03:52 pm

کرتارپور: (دنیا نیوز) نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے لوگ تاریخ بنایا کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان جیسے لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں، عمران خان آپ کو احساس نہیں کہ سکھ قوم آپ کو کہاں لے جائے گی، کرتار پور راہداری سکھ قوم پر احسان ہے، عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں، آپ نے سکھ قوم کے دلوں کو فتح کیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا سکھوں کی 4 پشتیں اپنے باپ کے گھرآنے کو ترستی رہیں، سکھ دنیا میں عمران خان کے ترجمان بن کر جائیں گے، تقسیم ہند کے بعد پہلی بار یہ تاریں آج گری ہیں، اس سے بڑی مرہم تاریخ میں کبھی نہیں رکھی گئی، 72 سال میں سکھوں کی آواز کسی نے نہیں سنی تھی، تقسیم ہند کے بعد پہلی بار پاک بھارت سرحد کی رکاوٹیں ختم ہوئیں۔
 

Advertisement