اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کے لیے پاکستانی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کے لیے پاکستانی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قرارداد مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔ قرارداد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

منیر اکرم نے کہا حق خودارادیت کا مطالبہ کرنیوالے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے، کوئی بھی ملک جارحیت، کرفیو اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کو انکا حق خودارادیت دیتی ہیں، حق خودارادیت اقوام متحدہ چارٹر اور مروجہ بین الاقوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔