لاہور (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو آگ لگانے والے وکیل کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وکیل کی شناخت عاطف بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
پی آئی سی حملہ کیس میں وکلا کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جس جس نے یہ گناہ کیا ہے اس کو کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب گرفتار وکلا کی رہائی کے معاملے پر وکلا اور ڈاکٹروں پر مشتمل 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، وکلا کی طرف سے ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن سمیت 4 وکلا شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی طرف سے چار نام فائنل نہیں کئے جا سکے، نام فائنل ہونے کے بعد بعد کمیٹی کام شروع کر دے گی۔