سپیکر قومی اسمبلی نے چار زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے

سپیکر قومی اسمبلی نے چار زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے

قومی اسمبلی سکرٹریٹ کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے چار زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے ہیں۔ ان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ شامل ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چاروں اراکین کی رواں اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پروڈکشن آرڈرز قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے۔