اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے، بل کی منظوری پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے بل کے حق میں ووٹ دے کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا، ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہوگئی۔
خیال رہے قومی اسمبلی میں آرمی، فضائیہ اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے بل کی حمایت کی جبکہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے حصہ نہیں لیا۔ بلوں کی منظوری کے بعد اجلاس بدھ کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔