گجرات: گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، ماں 5 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

گجرات: گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، ماں 5 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ گھر میں موجود ماں نسیم بی بی. 2 بیٹے 25 سالہ فیصل اور 30 سالہ کاشف، بیٹیاں طیبہ، زوبیہ، اور مدیحہ شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ گجرات سے 35 کلومیٹر دور نواحی گاؤں گوچھ میں پیش آیا۔