سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے: شاہ محمود قریشی

Last Updated On 23 January,2020 11:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھے، اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو اس کے خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوںگے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت دیگر علاقائی مسائل اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور وہ جلد پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں، امریکی پاکستان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اس لئے وہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

 

Advertisement