تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نےکسی ایک کوگھراورنوکری نہیں دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان کوکردارکشی کےعلاوہ فرصت نہیں تھی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- رمضان میں سستا آٹااور چینی فراہم کی گئی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان کے پتھردل کی وجہ سےاسپتال کے 3سال ضائع ہوئے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- نئے پاکستان کی بات کرنیوالےنےعوام کوسبسڈی نہیں دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان قوم آپ کو معاف نہیں کرےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اسپتال کی اربوں روپے کی جدیدترین مشینری بندپڑی رہی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نے پاکستان کوبرباد کردیا،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- لاہور: عمران خان دن رات نیب پرسوار رہتاتھا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نےشہزاداکبرکوہدایت دی کہ مجھےزمین پرسلایاجائے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- 2018 میں میثاق معیشت کی میری تجویز کومستردکردیاگیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے ،وزیراعظم

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ‌ میں‌ 21 فروری تک توسیع

Last Updated On 04 February,2020 12:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں‌ 21 فروری تک توسیع کر دی، نیب نے شریک ملزم شاہد اسلام سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی.

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج سے نہیں، جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے، ہر روز پاکستان کی عوام سے دو ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ عوام کو کون لوٹ رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے جو عوام کو لوٹ رہی ہے، عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئی، مہنگائی پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہ حکومت تو ختم ہو چکی ، ایک جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔ حکومت میں جو مرضی تبدیلی لے آئیں اب بہتری نہیں آئے گی، عوام نے تبدیلی کےاثرات خود دیکھ لئے۔