پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ رجسٹرار اعتراضات کے خلاف پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی مصروفیت کے باعث کل تک ملتوی کر دی گئی۔
پرویز مشرف نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ گرفتاری دینے تک مشرف کو اپیل کا حق نہیں۔
درخواست پر اعتراض لگائے جانے کے بعد پرویز مشرف نے ان چیمبر اپیل کر رکھی ہے جس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔