عوام کیلئے اچھی خبر، یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عوام کیلئے اچھی خبر، یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 79 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے 23 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ وزارت خزانہ ہفتے کو قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی، پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لیے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے۔