جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے نوازشریف اور آصف زرداری کیخلاف نیا ریفرنس دائر کر دیا

جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے نوازشریف اور آصف زرداری کیخلاف نیا ریفرنس دائر کر دیا

 نیب کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے کی، یہ گاڑیاں سابق صدر کو لیبیا اور یو اے ای سے تحفے میں ملیں۔ آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

ریفرنس میں نوازشریف کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا جس کے مطابق نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی جبکہ وہ 2008 میں کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے۔

ریفرنس کے مطابق گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی، انہوں نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس استعمال کر کے دو کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں۔ انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کئے اور 37 ملین روپے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کئے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، ملزمان کا قانون کے مطابق ٹرائل کر کے سخت سزا سنائی جائے۔