لاہور: ( اخلاق باجوہ سے ) کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئیں۔ کورونا وائرس نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی سیاست کو ان کے ڈرائنگ روم تک ہی محدود کر دیا۔
شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر نے کارکنوں اور عوام سے رابطوں کیلئے ویڈیو لنک کا سہارا حاصل کرلیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کورونا وائرس سے پہلے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کی پلاننگ مکمل کر لی تھی، اسی طرح پیپلزپارٹی نے بھی مارچ کی کال دے رکھی تھی جبکہ ن لیگ بھی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے نہ صرف پر تول رہی تھی بلکہ شہباز شریف کی اچانک وطن واپسی کے پیچھے بھی ایک بڑا پلان تھا مگر کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ان جماعتوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ جس کا فائدہ حکومت کو ہوا ہے۔
سرگرمیاں