کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی: فواد چودھری

Last Updated On 31 March,2020 02:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، بیمارمریض کو صحت مند قرار دینے کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، پاکستان میں صرف تصدیق شدہ کٹس مپورٹ کی جائیں۔

 فواد چودھری کے بیان پر ترجمان این ڈی ایم اے نے جواب دیتے ہوئے کہا کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس نہیں منگوائیں، وہ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے مل رہی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا چین کی حکومت نے جو کٹس دی ہیں وہ تصدیق شدہ ہیں۔

Advertisement