عوام حکومت کا ساتھ دیں تو کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے: گورنر پنجاب

عوام حکومت کا ساتھ دیں تو کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کرونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں، کرونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے۔